Header Ads

300 ارب روپے باہر لیجانے والا پوچھ رہا ہے مجھے کیوں نکالا، عمران خان

 ارب روپے باہر لیجانے والا پوچھ رہا ہے مجھے کیوں نکالا، عمران خان



پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کے 300 ارب روپے لوٹ کر بیرون ملک لے جانے والا پوچھتا ہے کہ اسے کیوں نکالا۔
اوچ شریف میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن قوموں کو تباہ کر دیتی ہے جب کہ غریب لوگوں اور چھوٹے چوروں سے جیلیں بھری پڑی ہیں لیکن ہم حکومت میں آکر  چھوٹے چوروں کے بجائے بڑے ڈاکوؤں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ چار سال میں دبئی میں پاکستانیوں نے 800 ارب روپے کی جائیدادیں خریدی اور اگر یہی 800 ارب روپے پاکستان میں خرچ ہوتے تو لوگوں کو یہیں نوکریاں مل جاتیں۔
انہوں نے کہا کہ  قوم کے پاس اپنے بچوں کو پڑھانے کیلیے پیسے نہیں ہیں لیکن بڑے چور یہاں سے پیسا باہر لے جا کر لندن اور دبئی میں محلات بناتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کبھی اسکو ووٹ نہ دینا جس کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ نہیں، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پورا موقع فراہم کیا لیکن انہوں نے جھوٹ بولا اور جعلی دستاویزات جمع کرائیں جب کہ نواز شریف جے آئی ٹی میں بھی ایک کاغذ بطور ثبوت پیش نہ کر سکے۔
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ جو 300 ارب روپے لے کر باہر گیا وہ پوچھتا ہے مجھے کیوں نکالا، چوری کی دولت کو بچانے کیلیے عدلیہ پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
عمران خان نے نواز شریف کو لندن سے وطن واپسی پر پروٹول دیے جانے پر حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کا پیسا عوام کا پیسا ہوتا ہے اور نواز شریف قوم کا مجرم ہے انہیں پروٹوکول دینا شرمناک ہے۔
انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پوچھا کہ وہ قوم کے مجرم کو پروٹوکول کیوں دے رہے ہیں، وزیراعظم کیا پیغام دے رہے ہیں کہ چوری کرنا تو بڑی کرنا چھوٹی چوری نہ کرنا۔

No comments